دینہ: پٹرول پمپ کی کینٹین میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپ کی کینٹین پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پوری کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ نزد پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ واقع شیل پٹرول پمپ کی کینٹین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے بلند شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی سے کینٹین میں پڑی تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button