دینہ میں نامعلوم چور سرکاری سکول کے ٹیچر کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

دینہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث گورنمنٹ سکول کے ٹیچر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے علاقہ نئی آبادی مفتیاں کے رہائشی گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں کے ٹیچر ماسٹر خادم حسین ولد محمد رمضان کی بیوی گھر کی صفائی ستھرائی کے بعد کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے کے لیے گئی ہوئی تھی کہ پیچھے سے تاک لگائے ہوئے نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے۔

نامعلوم چور گھر کا سامان بکھیرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 4تولے طلائی زیورات جن میں 2عدد گانی سیٹ ، 2عدد انگوٹھیاں اور 5ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گھر کے اہل خانہ جب واپس آئے تو دیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا، طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button