حلقہ پی پی 26؛ دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ناصر محمود نے شکست تسلیم کر لی

پنڈدادنخان: دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی ناصر محمود للِہ نے شکست تسلیم کر لی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار حاجی ناصر محمود للِہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کندوال سے لیکر چوٹالہ تک الیکشن میں ساتھ نبھانے والے تمام ساتھیوں، دوستوں، بزرگوں، ہمدردوں کے ممنون ہیں کہ جنہوں نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بےپناہ محبت اور عزت سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں، کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انشاءاللہ اگلی مرتبہ نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ جیتنے والے امیدواران کے لئے نیک تمنائیں۔

ناصر محمود نے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کی بہتری اور فلاح کے لئے اپنا کردار انفرادی اور اجتماعی سطح پر جاری رکھیں گے ، ہمارے دروازے اور دل حلقہ کی عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور انشاء اللہ ہر وقت اپنی عوام کے لئے موجود ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی تمام تنظیموں، ورکرز، ہمدردوں سمیت حلقہ کی عوام کے دل کی گہرائیوں سے شگر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر مشکل میں ساتھ دیا اور خاص طورپر علاقہ تھل والوں کی محبت کے تمام عمر مقروض رہوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حلقہ پی پی 26 سے لیگی امیدوار حاجی ناصر محمود للِہ کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھے جو مسترد کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button