نئے ڈی پی او جہلم کو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔ ملک محمد صادق

جہلم: ملک محمد صادق آف یوکے نے سابق ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے نئے جہلم میں تعینات ہونے والے ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمن کو خوش آمدید کہاکہ میں نئے ڈی پی او جہلم کو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتا ہوں روڈ سیفٹی کے حوالے سے میر ا40سال کا تجربہ ہے ڈی سی او جہلم اور ڈی پی او جہلم میرے ساتھ تعاون کریں تو جہلم سے تجاوزات کا خاتمہ کروا دوں گا،اور ٹریفک کے نظام کر بہتر کردوں گا ،جہلم میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے ۔دونوں ضلعی سربراہان مجھے اتھارٹی دیں تو میں 15نئے رضا کاروں کی خدمات لے کر ٹریفک کے نظام اور تجاوزات کا خاتمہ کروا دوں گا ،ان رضا کاروں میں خود پے کروں گا ۔جی ٹی روڈ پر حادثات کے بارے ایس ایس پی گلفام ناصر وڑائچ بات ہوئی میں ان کو اپنی تجاویزدی ہیں۔دھند کا موسم ہیں شہری جی ٹی روڈ ۔موٹر وے پر تیز رفتاری سے گریز کریں اور سموگ لائٹ کا استعمال کریں ۔اور دوسری گاڑی سے فاصلہ رکھیں۔