معروف شاعر جاوید یاد کے سفر نامے پتھر ریت اور پانی کی پروقار رونمائی کا انعقاد

پنڈدادنخان: پاکستانی مسیحی شاعروںادیبوں اور صحافیوں کی نمائندہ تنظیم PCWG کے سرپرست معروف شاعر جاوید یاد کے سفر نامے پتھر ریت اور پانی کی پروقار رونمائی کا انعقاد یوسف عاصی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد مسعود فریدی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز ساہیوال کی صدارت میں کیا گیا۔
ماہر تعلیم اور معروف دانشور پروفیسر ارجمند قریشی اس خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ یوسف سلیم قادری جنرل سیکرٹری ملتان برانچ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، پروفیسر ارجمندقریشی نے خراج عقیدت پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
ڈاکٹرمحمد مسعود فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سفر نامہ کہا کہ سفر نامہ کسی بھی عہد کی تاریخی شہادت ہوتا ہے اور اردو زبان و ادب میں سفر نامہ لکھنے والوں میں ایک نئی آواز کا اضافہ ہوا ہے، ضلع جہلم کے سینئر صحافی و شاعر یوسف ناز صدر پاکستان کرسچن رائیٹر گلڈ صوبہ پنجاب نے خوبصورت تخلیق پر جاوید یاد کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔