دینہ

دینہ میں حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں گھڑ سواروں کا عملی مظاہرہ، گھوڑوں کا رقص لوگوں کا مرکز بنا رہا

دینہ میں حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں گھڑ سواروں کا عملی مظاہرہ، شہر بھر میں گھوڑوں کا رقص لوگوں کا مرکز بنا رہا، گھڑ سوار مین بازار، منگلا روڈ، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے، جس کو لوگوں نے خوب انجوائے کیا اور کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں گھڑ سواروں کا رانا زین کی قیادت میں شہر بھر میں حضور ﷺ سے محبت کے سلسلے میں میں عملی مظاہرہ کیا گیا جس پر گھڑ سواروں نے مین بازار، منگلا روڈ، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے اور خوبصورت رقص کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیے، لوگوں کی کثیر تعداد نے خوشی کا اظہار کیا اور گھوڑوں کے رقص کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

اس موقع پر گھڑ سوار رانا محمد زین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حضور ﷺ کی ولادت پر ان سے محبت کے اظہار میں کیا اور یہ ہر سال اسی طرح جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button