کھیوڑہ

کھیوڑہ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

پنڈدادنخان: دنیا بھر کی طرح ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اسسٹنٹ سی او کھیوڑہ حاجی سلیمان کھوکھر نے مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں بہترین انتظامات مرتب کیے جبکہ کھیوڑہ پولیس چوکی انچارج احسن بٹ کی نگرانی میں کھیوڑہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے، شہر بھر کے گلی محلوں کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا جبکہ جگہ جگہ لنگر کے انتظامات کئے گئے۔

شہر بھر کی فضا یا رسول اللہ اور آقا دو جہاں ﷺ کی تعریف میں گونج اُٹھی، عوامی سماجی حلقوں نے بہتر انتظامات پر حاجی سلیمان اور تمام عملہ سمیت پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button