کھیوڑہ میں پیر سید مقصر شاہؒ کے 41واں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

کھیوڑہ میں پیر سید مقصر رحمتہ اللہ کے41واں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں، عرس کی تقریبات پیر سید وصف شاہ کی سرپرستی اور سید احمد شاہ کی زیرنگرانی منعقد ہوئیں۔
نماز فجر کے بعد دربار عالیہ پر قرآن خوانی کی گئی اور اس کے بعد دربار عالیہ پر سجادہ نشین پیر سید وصف شاہ حاجی محمد سلیمان اسسٹنٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے دربار عالیہ پر چادر چڑھائی اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور اس کے بعد نقابت کے فرائض حافظ مسعودالرسول ہاشمی تلاوت محمد یوسف سیالوی علماء کرام میں قاری ثقلین حیدر عطاری نے خطاب کیا۔
ثنا خواں مصطفی میں مدثر خان آفریدی،محمد وقاص اسامہ، طارق اقبال،فیاض قادری،ملک ذیشان گولڑوی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
بعد ازنماز عشاء مولانا علی اختر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہوں اور درگاہوں نے ہمیشہ توحید کا پیغام عام کیا، دررسول مقبول ﷺ تک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا خانقاہوں اور درگاہوں سے توحید کے پیغام کا درس اور اس کی حقیقت سے مخلوق خدا کو آشنائی حاصل ہوئی کہ سوائے اللہ تعالی کے کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور اس دعوی کی گواہی دینے والے ہمارے آقا و مولا ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنہوں نے مخلوق کا تعلق خالق کے ساتھ جوڑا اور مخلوق کو فرمایا کہ اللہ کریم وحدہ لا شریک ہے اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے دررسول مقبول ﷺ تک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ رحمان تک نہیں پہنچ سکے گا کیونکہ حضور نبی کریم ﷺ ہی وہ واحد ذات پاک ہیں کہ جن کو رب کریم نے قرآن کریم میں مخاطب کر کے فرمایا۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت اشاعت دین کے لیے کوشاں ہے طاغوتی طاقتیں اسلام اور ملک کے خلاف بر سر پیکار ہیں ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا اور انھوں نے کہا کہ محفل میلاد کا انعقاد نبی ﷺ سے محبت کا اظہار ہے نوجوان نسل کو محافل میلاد میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔
مقامی علماء کرام نے اور مریدین و عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا گیا اور آخر میں عمرے کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں کوثر عباس کھوکھر کا عمرے کا ٹکٹ نکلا اور ملک و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔