سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم شیخ محمد اصغر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم: سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم شیخ محمد اصغر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شہری، صحافتی، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی، سیاسی، وکلاء سمیت سرکاری تنظیموں کے عمائدین نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار جہلم کے سابق صدر معروف قانون دان حاجی شیخ محمد اصغر کی نماز جنازہ پیر کے روز مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میںتحصیل بار سرائے عالمگیر، تحصیل بار پنڈدادنخان، تحصیل بار سوہاوہ، گوجرخان، ہائی کورٹ راولپنڈی کے وکلاء، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ایڈیشنل سیشن ججزسمیت سول ججز، شہری، صحافتی، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی، سیاسی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی، شیخ محمد اصغر (مرحوم) کی دعائیہ تقریب قل شریف 11 جنوری کو ان کی آبائی رہائش گاہ پروفیسر کالونی میں دن 11 بجے ادا کی جائے گی۔