ملک بھر کی طرح دینہ کے گردونواح میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا

دینہ: ملک بھر کی طرح دینہ کے گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے نکودر چوک میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوس اکھٹے ہوئے۔ تلاوت قرآن پاک کے لئے قاری ملک تانیس،نقابت شہنشاہ نقابت میاں محمد عمر ہمدانی، نعت شریف کے لئے مدثر اقبال، شیخ محمد عمیر نقشبندی، افتخار احمد پٹواری جبکہ خطاب علامہ عبدالنوید سلطانی، مفتی کبیر احمد سعیدی، مفتی ساجد حسین ندیم شہبازی اور خصوصی دعا پیر سید توصیف عباس شاہ موہڑہ ملکاں نے کی۔
تقریب میں 200 وزنی پاونڈ کیک کاٹا گیا نکودر چوک میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور محفل پاک کے لئے جلسہ زیر صدارت حضرت پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی، پیر رضا حسین شاہ جماعتی، زیر نگرانی صدر انجمن غلامان مصطفی نکودر شریف چوہدری نزیر احمد جماعتی، چوہدری ساجد محمود، چوہدری اکرام مہدی وجملہ اراکین منعقد ہوا۔
جلوس میں سید خلیل حسین شاہ کاظمی جہلم، راجہ افراسیاب خان سابق چیرمین، راجہ کامران سیاب، چوہدری بابو منیر احمد، چوہدری عابد پٹواری، چوہدری حاجی غلام عباس سابق کونسلر، چوہدری ندیم کونسلر عبدالوحید نقشبندی، چوہدری عدیم فاروق بگا علامہ عثمان رضوی راجہ زین زرگر، پیر محمد طارق مجزوبی، چوہدری طلعت کھٹانہ، چوہدری محمد آصف کھٹانہ سمیت علاقہ بھر سے عاشقان رسول نے شرکت کی، فضاء درود پاک سے گونج اٹھی۔