
دینہ: ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 13 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جو کہ 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔
مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے 191068 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول پلائیں گی اور ساتھ ہی ساتھ عوام کو کورونا ویکسینیشن کے متعلق آگاہی بھی دیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پیدائش سے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے لازمی پلوائیں، والدین کے تعاون سے ہی پولیو کی بیماری کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کیا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ خطبات میں بالخصوص ویکسینیشن مہم کے ایام میں اعلان کریں اور ہر نماز کے بعد عوام الناس کو اس مہم کے بارے میں آگاہی دیں۔