دینہاہم خبریں

دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

دینہ:ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، شہر کے گلی محلوں ، ملحقہ آبادیوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا، جگہ جگہ سٹیج لگائے گئے اور محفل نعت خوانی،سیرت النبی ﷺمنعقد کی گئیں۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس سابقہ روایات کے مطابق آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف ریلوے اسٹیشن دینہ سے شروع ہوا جس میں خصوصی شر کت صاحبزادہ پیر محمد سعد نعمانی ، صاحبزادہ پیر محمد امین نعمانی ، صاحبزادہ پیر محمد سعید نعمانی گلستان ڈھنگروٹ شریف نے اور جلوس کی قیادت پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کی۔

مرکزی جلوس میں علامہ سید قدیر حسین شاہ ، علامہ قاری بوٹا، علامہ مولانا عارف، علامہ ریاض الحسن، علامہ قاری محمد عرفان ، علامہ طارق جاوید، علامہ طارق محمود، علامہ شہزاد، فیصل رزاق ، ذیشان محبوب ، سید معین علی کا ظمی، سلطان عالم مغل، ذوالفقار مغل، شبیر مغل، غلام رزاق، حاجی اکبر ، فدا بٹ، الیاس ڈار، آصف محمود خلجی اور دیگر علماء اکرام نے شرکت۔

جلوس میلاد چوک دینہ سے شروع ہوا اور ریلوے روڈ ، ریلوے اسٹیشن، غلہ منڈی، جی ٹی روڈ ، منگلا روڈ داتا روڈ، مین بازار سے ہوتا ہوا واپس میلاد چوک دینہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں مغل آئرن اسٹور دینہ اور جامعہ سیدہ زینب دینہ کی طرف سے انجمن محب نور رسالت، فدایان ڈھنگروٹ شریف، سلطان العارفین، بیدار شعور، زم زم میلاد کمیٹی، مرحبا میلاد کمیٹی دینہ، انچارج پولیس سٹی چو کی دینہ، قمر سلطان، الکرم فرینڈز، مہک موویز آصف نعمانی، صحافی برادری اور مختلف تنظیمات میں خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے انعامات تقسیم کیے اور اختتامی دعا فرمائی۔

مرکزی جلوس میں کاروباری اور سماجی شخصیات میں ذوالفقار احمد مغل، حاجی محمد رشید چوہدری جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی دینہ، زاہد محمود ناگی، افضال احمد مغل، رفیق مغل بھولا، فیصل رحمن نعمانی، محسن خالد نعمانی، حاجی عبدالمجید مغل، چوہدری محمد افضل، رضوان سیٹھی، رفاقت نعمانی، سہیل انجم قریشی نے شرکت کی۔

آخر میں وسیع مصطفائی لنگر کا انتظام مغل آئرن اسٹور افتخار احمد مغل ، ذو الفقار احمد مغل ، افضال احمد مغل ، شبیر احمد مغل نے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button