
سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد سجاد ولد محمد سرور ساکن سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اصغر شاہ ولد مبارک شاہ ساکن کلر سیداں ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 عدد رائفل کلاشنکوف معہ راونڈز اور سخاوت علی ولد محمد مالک ساکن محلہ کمہاراں ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 225 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 350 روپے برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش نعمان مظہر ولد مظہر حیات ساکن بجوالہ جہلم اور فیصل عمران ولد عبدالغفور ساکن خلاص پور جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔