جہلم

اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کر کے ہی پاکستان قرضوں کے چنگل سے نکل سکتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالشکور ملک

جہلم: علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کر کے ہی پاکستان قرضوں کے چنگل سے نکل سکتا ہے، علامہ اقبال نے مسلمانوں کو بیداری اور آزادی کا درس دیا، ان کے افکار آفاقی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالشکور ملک، ڈاکٹر منصور، ذیشان ملک اور دیگر مقررین نے یوم اقبال پر ہسٹار یکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے تحت الفلاح سنٹر میں منعقدہ تاریخی نوادرات کی نمائش کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شہریت کے قانون نے پاکستان کے اندر غیر ملکی ایجنٹ پیدا کر دیئے ہیں اور ان کی حب الوطنی مشکوک ہے، دوہری شہریت کے قانون کو فورا منسوخ کیا جائے۔

نمائش میں علامہ کی شاعری کی کتب، نادر تصاویر، ڈاک ٹکٹ، سکے اور مضامین کے البم نیز آرمی میڈل، قدیم حربی ہتھیار ،فوٹو گراف ڈسپلے کیے گئے۔ جن سے اہل مسلم اور طلباء طالبات نے استفادہ کیا۔

نمایاں کارکردگی پر بلال حسین فلکی، اکرام حسین، امیر علی (روہتاس) محسن عباس (منگلا)، حلیم اسحاق، طحہٰ منصور،محب علی، محمد مجتبیٰ اسلم کو ڈاکٹر عبدالشکور ملک ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button