جہلماہم خبریں

جہلم میں گراں فروشوں کیخلاف ایکشن، 6 دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج، 10 لاکھ روپے جرمانہ

جہلم: مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع انتظامیہ جہلم کی کارروائیاں جاری، 6 دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج، 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5261 سے زائد چھاپے مار کر 255 خلاف ورزیاں پکڑی، جس پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر 10 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ عائد کیے گئے جبکہ 6 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد ونوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button