جہلم

جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی

جہلم: جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی، محکمہ وٹنری خاموش تماشائی بنی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد کباڑخانوں پر جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت اُلی لگی روٹیاں سر عام فروخت ہو رہی ہیں مگر متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کباڑ خانوں میں محمدی چوک، قبرستان چوک، اسلام پورہ، کالا گجراں، جادہ شامل ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت روٹیوں کی فروخت بند کروانے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں تا کہ متعلقہ محکمہ کے افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں بے زبان جانوروں کیساتھ ہونے والی اس نا انصافی پرایکشن لیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹس کو چاہیے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر ایسے کاموں کے خلاف نوٹس لیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں، ایسے افراد جو بے زبان جانوروں کو بھی دھوکہ دینے سے باز نہیں آ رہے، وہ قابل رحم نہیں بلکہ قابل گرفت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button