جہلماہم خبریں

جہلم میں بیوی نے بھتیجے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

جہلم کے نواحی علاقہ چوٹالہ میں بیوی نے بھتیجے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ اور ملزم کو گرفتار کر لیا، دونوں نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں نورین بی بی زوجہ ذاکر حسین نے شوہر کے بھتیجے ارسلان حیدر ولد الطاف حسین کے ساتھ مل کر اپنے شوہر ذاکر حسین ولد غلام حسین کو نشہ آور گولیاں دینے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نورین نے شوہر کو نشہ آور گولیاں دیں اور بھتیجے ارسلان نے ہاتھ پاوں باندھ کر گلا دبایا، بیوی نے شوہر کو قتل کے بعد طبعی موت کا ڈرامہ رچایا، مقتول زاکر کے گلے میں نشان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں نشہ آور گولیاں کھلا کر گلہ دبا کر موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نورین اور بھتیجے ارسلان میں ناجائز تعلقات تھے اور مقتول کو راستے ہٹانا چاہتے تھے۔ ملزمہ نورین اور ملزم ارسلان پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ نورین اور ملزم ارسلان نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button