
جہلم: وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایات پر سموگ کی روک تھام، عوام کو خطرات سے محفوظ رکھنے اور ماحول کو صحتمند بنانے کے لیے صوبہ بھر میں اسپیشل سموگ سکواڈز کا قیام کر دیا گیا ہے۔
جہلم سمیت تمام اضلاع میں دھواں پھونکنے والی گاڑیوں، زگ زیگ میتھاڈولوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ جات، فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جائیں گی۔