جہلم میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کو کاٹنے کی وارداتیں، میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش

جہلم: شہراور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج ، شہریوں کو کاٹنے کی وارداتیں، میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش ، ضلع کچہری ، سول ہسپتال ، ریلوے اسٹیشن ، لاری اڈہ پربھی آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں ، اسلام پورہ، کریم پورہ، جادہ ، بلال ٹاؤن ، مدینہ ٹاؤن، پروفیسر کالونی ،سمیت اندرون شہر کے قبرستانوں ، میدانوں ، خالی پلاٹوں اور شہر سے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے جو خصوصاً رات کے وقت نہ صرف بھونکتے ہیں بلکہ کاٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے جس کیوجہ سے شہری از حد پریشانی کا شکار ہیں۔
مذکورہ صورتحال پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ،علی الصبح فجر کی نماز پڑھنے والوں کو بھی آوارہ کتوں کیوجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ،چیئرمین میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔