محکمہ اینٹی کرپشن نے شکایات اور انکوائریز کے حوالے سے نئے ایس او پیز تشکیل دے دیئے

جہلم: محکمہ اینٹی کر پشن میں زیر تفتیش پولیس افسران اور ملازمین کو تحقیقات میں ریلیف پہنچانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن نے آئندہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں تعینات پولیس گروپ کے ملازمین پر تفتیش کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اینٹی کرپشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے یہ فیصلہ کر پشن کے الزامات کی صاف اور شفاف تحقیقات کو سامنے لانے کے لئے کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ اینٹی کرپشن میں گزشتہ سال ہاسال سے تعینات پولیس افسران کی خدمات ان کے محکموں کو واپس کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ نئی لگائی جانے والی پابندی سے محکمہ اینٹی کرپشن میں تعینات پولیس افسران اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف شکایات کی انکوائری کرتے تھے اور انہیں بطور پیٹی بند بھائی ریلیف فراہم کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے محکمہ پولیس کے ملازمین اور افسران محکمہ مال، بلدیات،پنجاب ہائی وے، محکمہ بلڈنگ کی سب سے زیادہ شکایات کی جاتی ہیں۔