دینہ

اگر ہمارا نوجوان صحت مند ہے تو پاکستان کا مستقبل طاقتور ہو گا۔ سردار نسیم

دینہ: راولپنڈی ینگ باڈی بلڈنگ فیڈریشن پریذیڈنٹ اشرف علی، جنرل سیکرٹری اسد علی بوبی، وائس پریذیڈنٹ شیخ اکرم کے زیرِ اہتمام مقابلہ تن سازی ہوا۔

یہ مقابلہ چوہدری عُمر مشتاق کی حویلی رتہ امرال میں ہوا۔ مقابلہ میں علاقہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات مہمان خصوصی سردار نسیم، چوہدری عمر مشتاق، صاحبزادہ اویس خان، الیاس بھولا، فلک شیر بٹ عاطف ریاض نے شرکت کی۔

یہ مقابلہ مسٹر راولپنڈی، مسٹر جونیئر راولپنڈی، مسٹر اسلام آباد اور مسٹر جونیئر اسلام آباد، مین فزکس جو نیئر سینئر کے ٹائٹل کا مقابلہ ہوا۔

اس موقع پر سردار نسیم اور صاحبزادہ اویس خان نے کہا کہ اگر ہمارا نوجوان صحت مند ہے تو پاکستان کا مستقبل طاقتور ہو گا، ہم ہمیشہ ہر طرح کی ممکن کوشش کریں گے اور بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button