دینہ

دینہ میں انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام حضور ﷺ سے محبت کے اظہار میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا

دینہ میں انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام حضور ﷺ سے محبت کے اظہار میں مشعل بردار جلوس نکالا ، جس کی قیادت پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کی، جلوس منگلا روڈ سے شروع ہوتا ہوا مین بازار، داتا روڈ اور منگلا روڈ پر دوبارہ اختتام پذیر ہوا، جلوس میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے حضور ﷺ سے خوب محبت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جشن عید میلاد النبی ﷺ کے روز انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام ایک مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس بعد نماز مغرب منگلا روڈ مغل آئرن اسٹور سے شروع ہوا، جلوس میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی اور اپنے حضور ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہو ئے شمع جلائے ہو ئے تھے۔ جلوس منگلا روڈ ، مین بازار اور داتا روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ مغل آئرن اسٹور پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس سے خطاب کرتے ہو ئے پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مشعل بردار جلوس جوش و خروش سے نکالا گیا ہے، ہمارا ملک حضور ﷺ کے نام سے بنا ہے ان سے محبت کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہے گا، اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور آپ ﷺ کا میلاد منانا باعث رحمت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button