جہلم

جہلم میں پنسار سٹورز پر ممنوعہ ادویات سمیت جنسی ادویات کی سرعام فروخت کا انکشاف

جہلم: پنسار سٹورز پر ممنوعہ ادویات سمیت جنسی ادویات کی سر عام فروخت ہونے لگی، نیم حکیم اپنے تجربوں میں سادہ لوح افراد خصوصاً نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے لگے۔ متعلقہ محکموں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر موجود پنسار سٹورز کی آڑ میں بیٹھے نیم حکیم لوگوں خصوصاً نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے لگے، سرعام پنسار سٹورز پر ممنوعہ ادویات سمیت جنسی خواہشات بڑھانے والی ادویات کی فروخت کرنے میں مصروف جبکہ نیم حکیم پنسار مالکان اپنی دکانوں پر ملاوٹ شدہ خشک مصالحہ جات سمیت ممنوعہ ادویات کی فروخت کرتے نظر آتے ہیں جن میں آتشی مواد میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا سامان سر فہرست ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پنسار سٹورز پر علاج معالجہ کے نام پر کوکین، پوست کے ڈوڈے سمیت دیگر نشہ آور اشیاء بھی فروخت کی جاتی ہے جس پرشہری، سماجی، فلاحی، رفاعی و مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں ایسے کارروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تا کہ شہری نیم حکیم عطائی ڈاکٹروں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button