جہلم

الیکشن کمیشن نے نئی انتخابی فہرستیں شائع کر دیں، ووٹ کے اندراج کیلئے جہلم میں ون ونڈو سنٹرز قائم

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں شائع کر دیں ہیں جو کہ ضلع جہلم میں قائم "ون ونڈو سنٹرز ” میں عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں اور تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں جمع کرانے کے مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

عوام کی سہولت کے لیے فارم-21(ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے)، فارم-22(ووٹ پر اعتراض /اخراج کے لیے) اور فارم-23(کوائف کی درستگی کے لیے) موجود ہیں تاکہ کسی بھی شہری کا ووٹر لسٹ میں اندراج نہ ہونے کی صورت میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز صاحبان کے دفاتر سے ہی فارم حاصل کیے جا سکیں۔ ووٹرز فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی بھی لف کریں تاکہ انکے ووٹ کا اندراج کیا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم نے ضلع کے مختلف سکولوں میں طلباء میں ووٹر آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار منعقد کیے گئے ہیں تا کہ طلباء میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔سیشن کے دوران طلباء کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو طلباء 18 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں وہ اپنے شناختی کارڈ بنوالیں اور ساتھ ہی انتخابی مہرستوں میں اپنا نام درج کروائیں تاکہ وہ بھی آئندہ آنے والے عام انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے رائے وہندگان کو اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق کے لیے موبائل فون پر ایس ایم ایس کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے جس کے لیے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر بھیجنا ہو گا اور اس کے جواب میں ووٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے توسط سے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ جن کے نام انتخابی فہرست میں موجود نہیں ہیں وہ اپنے علاقے کے قائم کردہ فارم جمع کرانے کے مراکز میں تشریف لے جا کر اپنا نام بطور ووٹر اندراج کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button