جہلم

جہلم شہر کے گنجان آباد علاقوں میں پانی قلت، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

جہلم: شہر کے گنجان آباد علاقے پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی، گلشن ٹاؤن سمیت متعدد علاقے کربلا کی منظر کشی کرنے لگے، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، گزشتہ کئی روز سے واٹر سپلائی کا پانی بند، علاقہ مکین سراپا احتجاج، چیئرمین میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

جہلم شہرکے پوش علاقہ پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی، گلشن ٹاؤن، گلزاری کالونی ، ساحل کالونی کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے میونسپل کمیٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے سول لائن روڈ پر ٹوٹنے والے پائپ کی مرمت نہیں کی گئی جس کیوجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ ڈنگ ٹپاؤ مال بناؤ پالیسی پر گامزن ہے جس کی وجہ سے شہری آج کے ترقی یافتہ دور میں مٹکے اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر پانی سپلائی کا بند ہونا میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

موقف جاننے کے لئے میونسپل کمیٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے پانی کی عدم سپلائی بارے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چیک کروا لیتا ہوں کہ پانی کی سپلائی کس وجہ سے بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button