
سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین ڈیوٹی کے دوران پول سے گر کر جاں بحق، لائن مین بجلی کے پول سے نیچے گرتے ہی سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ رسیلہ کلاں میں ڈومیلی واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین ملک عرفان ولد مہربان بجلی کے پول پر کام کر رہا تھا کہ اچانک پول سے پاؤں پھسل گیا اور نیچے جا گرا جس سے سر پر شدید چوٹ لگنے سے واپڈا لائن مین ملک عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی واپڈا کے افسران بھی پہنچ گئے، اسسٹنٹ لائن مین ملک عرفان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈھوک ملکا ں میں ادا کر دی گئی، جس میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Assalam o Alikukum i hope you will be fine.kindly use word wafat instead of jahabank