سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ:‌ گجرات سے سیر کیلئے مری جانے والی سکول کوسٹر الٹ گئی، 5 طلباء و طالبات زخمی

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، نجی سکول کے بچوں کی گجرات سے مری سیر کے لیے جانے والی کوسٹر اُلٹ گئی، 5 طلباء و طالبات زخمی، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو طبی امداد دی، لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات سے نجی سکول کا ٹرپ مری سیر کے لیے جا رہا تھا کہ سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پھسلن کے باعث کوسٹر اُلٹ گئی جس میں 60 کے قریب بچے سوار تھے، حادثے کے بعد شور و پکار مچ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، حادثے میں 5 طلباء و طالبات زخمی ہو گئے۔

زخمی طلباء و طالبات کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی، موٹروے اور تھانہ سوہاوہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

شہریوں نے پولیس اور اپنی مدد آپ کے تحت کوسٹر کو سیدھا کیا اور بچوں کو باہر نکالا تاہم طلباء و طالبات میں سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button