دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 9 دوکاندار گرفتار، 15 دوکانداروں کو جرمانے

دینہ: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گراں فروشی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ دو دنوں میں ضلع بھر میں 48 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے۔

پرائس کنٹرول کے حوالے سے 166 کارروائیوں میں 11 دوکانداروں کو گراں فروشی، 4 دوکانداروں کو ذخیرہ اندوزی کی مد میں 48 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور 9 دوکانداروں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button