کرپٹ اپوزیشن کے مقدر میں سڑکوں پر ذلیل و رسوا ہونا لکھا جا چکا ہے۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: چوہدری فراز حسین نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن کے مقدر میں سڑکوں پر ذلیل و رسوا ہونا لکھا جا چکاہے ،کرپٹ اپوزیشن صرف جعلی بھڑکیں مار سکتی ہے، عوام ان کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے، فاشسٹ اپوزیشن ٹولہ اپنی چوری پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے، 22 کروڑ عوام کرپٹ ترین اپوزیشن کے سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چیف کوآرڈینٹر حلقہ پی پی 26 چوہدری فراز حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تحصیل جہلم سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج ملک کی جو حالت ہے دہائیوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے اس کے اصل ذمہ دار ہیں ، وہ کس منہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 3 سالہ دور حکومت پر تنقید کررہے ہیں انہیں بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی ، لیڈر وہ ہوتا ہے جیسے بھی مشکل ترین حالات ہوں وہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کرنہ بھاگے، اپوزیشن رہنماء عمران خان پر تنقیدکر کے ریاست مدینہ کی تضحیک کررہے ہیں ،ریاست مدینہ کے لئے جدوجہد کرناکار ثواب اور نجات ہے۔
بعدازاںچوہدری فراز حسین نے مری میں برف باری کے نتیجے میں قیمتوں جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا، تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہے۔اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔