جہلمتارکین وطناہم خبریں

جہلم سے تعلق رکھنے والے مرزا حاجی جاوید اقبال نجمی دوسری بار سٹوک اینڈ ٹرونٹے کے کونسلر منتخب

جہلم: مرز احاجی جاوید اقبال نجمی دوسری بار سٹوک اینڈ ٹرونٹے کے کونسلر منتخب، پاکستان سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرزا حاجی جاوید اقبال نجمی پاکستان میں جنرل کونسلر بھی رہ چکے ہیں، برطانیہ میں لیبر پارٹی کی جانب سے سٹوک اینڈ ٹرونٹ میں دوسری بار کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

جہلم میں زینب مال کی ٹیم شاہد شہزاد، چوہدری سعید احمد، ندیم اشرف میر، راجہ شاہد، ملک ہمایوں اختر، راشد پیر زادہ، وقار احمد، شیخ نوید، راجہ ذوالفقار احمد، حاجی سعید احمد، ظہور بٹ، راجہ محمد اکرم، چوہدری محمد آصف، چوہدری محمد اکمل، ملک عمران، ڈاکٹر ذیشان نے جاوید اقبال نجمی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے وہ اپنے منصب سے عوام کی خدمت احسن طریقے سے سر انجام دیں گے، مرز احاجی جاوید اقبال نجمی جہلم کا فخر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button