جہلم
جہلم میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کی سربراہی میں ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کی نیت سے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 5 سفاک ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او چوٹالہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ملزمان کی شناخت وقاص، انتخاب، رمیض، نعمان اور رزاق کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے کچھ روز قبل فائرنگ کر کے ریحان اظہر کو زخمی کیا تھا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل 44 بور، پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمدکر لی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی۔