آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کے IR منیجر سلیم صدیقی کے بہنوئی انتقال کر گئے

پنڈدادنخان: آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کے IR منیجر سلیم صدیقی کے بہنوئی رضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ آئی سی آئی کے ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق، پروڈکشن منیجر حمزہ اسماعیل، HR منیجر عاقل کریم، B پلانٹ منیجر عدنان سرور، A پلانٹ منیجر رانا عدیل، IR آفیسر چوہدری برکات حسین، کمیونٹی منیجر محمد ذیشان، پروڈکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم سمیت نیشنل پیس کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی معروف تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ ،قومی اخبار کے انچارج نمائندگان عامر علی ، ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز،ڈویژنل یو نین آف جرنلسٹس سابق صدر یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان ، بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے سینئرنائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ ،تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدے داران و اراکین ،آئی سی آئی ورکر یونین کے عہدے داران و اراکین اور وکلا، سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں نے IR منیجر سلیم صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔