پنڈدادنخان میں مریضوں کو ہسپتال میں بروقت منتقل کرنے کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ شہری

تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف ، پنڈی سید پور، پنن وال، دھریالہ جالپ کے رہائشیوں نے کہا کہ مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بروقت منتقل کرنے کی کوئی سہولت میسر نہیں ، جس کیوجہ سے بیشتر مریض ہسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے فلاحی ، رفاعی ، شہری ، سماجی تنظیموں کے عمائدین اور علاقہ جالپ کی معروف فلاحی تنظیم الارشاد ویلفیئر کے عہدیداران سے مطالبہ کیاہے کہ لِلہ تا جہلم 2 رویہ سڑک کا کام شروع ہو چکا ہے ، جلالپور شریف ، پنڈی سید پور، پنن وال کے مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پنڈدادنخان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جہلم میں منتقل کرنے میں غریب ،سفید پوش افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
فلاحی تنظیم الارشاد ویلفیئر جو کہ نادار، سفید پوش ، مستحق افراد کے مسائل کو حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ، 2 رویہ سڑک پر کسی ایسی جگہ کا انتخاب کرکے ایمبولنس جیسی سہولت مہیا کرے تاکہ علاقہ مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔