
دینہ: سابق چیئر مین یو نین کو نسل لد ھڑ راجہ افرا سیاب کی کو ششیں رنگ لے آئیں ، چک اکا دینہ میں 2گروپوں کے درمیان ملک صابر حسین اور مہر زاہد اقبال ، مہر عمران رشید ذاتی رنجش کو ختم کر وا کر صلح کروا دی ، ایک دو سرے کو گلے لگا لیا ، علاقہ میں خو شی کی لہر۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق چیئرمین یو نین کو نسل لدھڑ راجہ افراسیاب کی بھرپور کوشش رنگ لے آئی، گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل مدوکالس ملک صابر حسین اور مہر زاہد اقبال، مہر عمران رشید کے درمیان عر صہ ڈیڑھ سال سے ذاتی رنجش کی بناء پر ناراض تھے، جن کو اپنی رہائش گاہ پنڈوری میں صلح کروا دی اور ایک دوسرے کو گلے ملوا دیا ، ملک صابر حسین اور مہر زاہد اقبال ، مہر عمران رشید کے درمیان صلح کے بعد علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس مو قع پر سابق چیئر مین یو نین کو نسل لدھڑ راجہ افرا سیاب کا کہنا ہے کہ میں ان دو نوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے میری بات مان لی اور آج دو بارہ اکٹھے ہو گئے ہیں اور اللہ کی ذات کو بھی راضی کر لیا ۔