ڈومیلی
ڈومیلی: ڈاکٹر شہزاد جماعت اسلامی یوسی اڈرانہ کے امیر مقرر

ڈومیلی: یونین کونسل اڈرانہ سے ڈاکٹر شہزاد جماعت اسلامی کے امیر مقرر ہو گئے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے یونین کونسل سطح پرووٹنگ مکمل کر ہوگئی جس میں ڈاکٹر شہزاد کو امیر جماعت اسلامی اڈرانہ مقرر کیا گیا جس پرمختلف کاروباری سماجی مذہبی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کاسلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر علاقہ ڈومیلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نعت خواں غلام عباس قادری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہزاد کو جماعت اسلامی نے اڈرانہ کا امیر مقرر کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد انتہائی شریف آدمی ہیں، انشاء اللہ ڈاکٹر شہزاد کی سربراہی میں جماعت اسلامی اڈرانہ میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گی اور جماعت کو مضبوط بنائیں گے۔ ڈاکٹر شہزاد اڈرانہ واٹر سپلائی کے وائس چیئرمین بھی ہیں جو اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔