پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبہ کے مقام پر ٹراما سنٹر کی تعمیر شروع، 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی

پنڈدادنخان: ٹوبہ کے مقام پر ٹراما سنٹر جس پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، ٹراما سنٹر کی عمارت اگلے 2 سال میں مکمل ہوگی۔ ٹراما سنٹر 50 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ اس سے قبل زخمیوں اور جلنے والے مریضوں کو راولپنڈی سمیت دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا تھا ، ٹراما سینٹر کی سہولت کے بعد ہر قسم کے مریضوں کا ٹراما سنٹر ٹوبہ میں علاج ہو سکے گا۔

شہریوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری ، کوآرڈینٹر حلقہ پی پی 27 چوہدری فیصل فرید ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹراما سنٹر وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کا اپنے حلقہ کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے ، علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ ٹراما سنٹر کی عالیشان عمارت تعمیر کر کے تمام طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

اس موقع پر علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری ، کوآرڈینٹر فیصل فرید کا شکریہ ادا کیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے حلقہ این اے 67 میں بے شمار ترقیاتی کام شروع کروارکھے ہیں جن میں جلالپور شریف کندوال نہر، لِلہ تا جہلم 2 رویہ سڑک ، ٹراما سنٹر ٹوبہ سمیت حلقہ این اے 67 میں بے شمار ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری ، کوآرڈینٹر حلقہ پی پی 27 چوہدری فیصل فرید ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدارکے شکر گزار ہیں جنہوں نے طویل عرصے کے بعد حلقہ این اے 67 میں فنڈز جاری کرکے ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کا آغاز کیا، جن میں سے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button