جہلم

پاکستان کے سنہری مستقبل کے لئے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی وقت کا تقاضا ہے۔ خالد فاروقی

جہلم: اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر ریلوے راولپنڈی خالد فاروقی نے ریلوے اسٹیشن جہلم کے سبزہ زار میں پودہ لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

تقریب میں شامل سماجی ، رفاعی، فلاحی ، شہری تنظیموں کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سنہری مستقبل کے لئے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی وقت کا تقاضا ہے، ماحولیاتی تبدیلیاں اور موسموں کی شدت کو اعتدال پر لانے کے لئے درخت لگانا، ان کو پروان چڑھانا سب سے ضروری ہے، ہماری مشترکہ کاوشیں ہی کلین اینڈ گرین مہم کے ذریعے ایک نئی صبح کی نوید لیکر آئیں گی۔

اس موقع پر سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید وقاص شاہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں 13 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم 2 ماہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گی، مقررہ ٹارگٹ کا نصب سے زائد حصہ مکمل کیا جا چکا ہے ، سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انشاء اللہ فاریسٹ ڈویژن جہلم مقررہ وقت سے پہلے ٹارگٹ کو پورا کرے گا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی ، خوشحالی و سلامتی اور مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button