جہلم

ضلع جہلم کے سکولز اور مسافرویگنوں کے ڈرائیورز دھڑلے سے سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف

جہلم: سکولز و مسافرویگنوں کے ڈرائیورز دھڑلے سے سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف ، گاڑیوں میں سوار مستقبل کے معماروں مسافروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ،سکولز وکالجز میں طلباء طالبات کو لے کر جانے والی گاڑیوں سمیت دوسرے اضلاع میں جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور دھڑلے سے سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں ،صحت کے ساتھ ساتھ گیس وپیٹرول گاڑیاں طلباء وطالبات کے لئے خطرہ بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت سکولز وکالجز میں طلباء وطالبات کو لے کر جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ز بلاخوف وخطر سگریٹ نوشی کرتے دیکھائی دیتے ہیں جس کے دھوئیں سے گاڑیوں میں سوار معصوم بچوں، طلباء وطالبات سمیت مسافروں کو سانس ،دمے ،پھیپھڑوںو دیگر موذی امراض لاحق ہورہے ہیں۔

دوسری جانب گیس اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں سگریٹ نوشی کی وجہ سے بارود کی منظر کشی کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے معصوم جانوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔اس حوالے سے بچوں کے والدین نے کہا کہ متعدد بار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سگریٹ نوشی سے منع کرنے کے باوجود ڈرائیورز اپنی روش تبدیل کرنے سے گریزاں ہیں بلکہ بچوں کے لئے گاڑیاں تبدیل کرنے کی دھونس دے کر چپ کروادیتے ہیں جس کی وجہ سے والدین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔

والدین سمیت شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،موٹروہیکل ایگزامینر،ڈی ایس پی ٹریفک سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے سکولز وکالجز کی ڈیوٹیاں کرنیو الے ڈرائیورز جو سگریٹ نوشی کے مرتکب ہیں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button