جہلماہم خبریں

تبادلوں کا جھکڑ چل گیا، ضلع جہلم کے تمام اسسٹنٹ کمشنر تبدیل

جہلم سمیت پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر دینہ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان بھی تبدیل ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عامر بٹ ، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینشن حاکم علی چند ماہ قبل ہی اکتوبر کے وسط میں جہلم تعینات ہوئے تھے اور یہ دور حاضر کے واحد انتظامی افسران تھے جو انتھک محنت کر کے عام افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیئے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے تھے۔

وہ روزانہ باقاعدگی سے صبح سویرے دفتر حاضری دیتے اور دفتری امور نمٹانے کے بعد یہ دفتر سے نکل کرشہر و نواحی قصبوں کے بازاروں بنیادی مراکز صحت، مدارس، پٹوار خانوں، دکانوں ہوٹلوں کا روباری مراکز سمیت دیگر اداروں کی کار کردگی جانچنے پہنچ جاتے تھے، دکانداروں کو بھی چیک کرتے، رش کی صورت میں ٹریفک کا نظام بھی بحال کرتے دکھائی دیتے۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن ضلع جہلم کی انتظامی تاریخ کے واحد افسران تھے جو روزانہ رات گئے تک عوامی خدمت کے لئے اپنے دفاتر اور پبلک مقامات پر موجود رہتے تھے ان کا سب سے بڑا کارنامہ بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ اورڈمپرز کی روک تھام تھا۔دونوں افسران نے بڑے پیمانے پر راستوں پر قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کی ان کا نام سنتے ہی قبضہ مافیا بھاگ نکلتے تھے ، ان کی خدمات کو شہری برسوں یا درکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button