سوہاوہڈومیلیاہم خبریں

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کی پولیس چوکی کسیال کی اہم کارروائی، 10 سالہ بچی بازیاب

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کی پولیس چوکی کسیال کی اہم کارروائی،10سالہ بچی بازیاب، پولیس نے عدالتی کارروائی کے بعد بچی ورثا کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی پولیس چوکی کسیال کی حدود سے 10 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی جس پر پولیس چوکی کسیال نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بچی کوبازیاب کروالیا۔

رابعہ نور دو یوم قبل گھر سے نکلی جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آئی جس کے ورثاء نے شک کا اظہار کیا کہ کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس چو کی کسیال نے جدید سائینٹیفک طریقہ سے اور ہیومین ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے چھوٹی بچی کو بازیاب کرلیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سوہاوہ ملک خالد کا کہنا تھا کہ بچے ہم سب کے لئے سانجھے ہیں، ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button