جہلم
اراضی انتقالات پر ٹیکس میں کمی حکومت اور عوام دونوں کے مفاد میں ہے۔ مرزا راحیل بیگ

جہلم: اراضی انتقالات پر ٹیکس میں کمی حکومت اور عوام دونوں کے مفاد میں ہے، اراضی کی خرید و فروخت پر 15 فیصد ٹیکس لگانا غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مرزاراحیل بیگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے اراضی انتقالات پر ٹیکس کی شرح بڑھائی گئی ہے اس دن سے عام عوام نے اراضی منتقلی چھوڑ دی ہے۔ حکومت نے ریونیو بڑھانے کیلئے فیس بڑھائی تھی مگر اس کے نتائج الٹے برآمد ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا ٹیکس حکومت کو پہلے ملتا تھا اس میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ پراپرٹی کی صنعت سے وابستہ افراد کی مشکلات میں کمی کرتے ہوئے ٹیکس کی شرح میں کمی کرے تاکہ پراپرٹی سے وابستہ افراد اور ملکی خزانے میں بہتری آ سکے۔