جہلم

جشن آزادی؛ جہلم میں سبز ہلالی پرچم، جھنڈیوں اور بیجز کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

جہلم شہر اور کینٹ میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر دکانوں اور مارکیٹوں ، سرکاری ونیم سرکاری دفتروں ، عمارتوں، بڑے بڑے پلازوں کو سبز ہلالی پر چموں اور برقی قمقموں سے سجا یا جارہا ہے۔

ماہ اگست شروع ہوتے ہی شہرکے گلی محلوں، بازاروں دکانوں اور سٹالوں پر سبز ہلالی پرچم فروخت ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ شہری خصوصی طور پر بچے اپنی اپنی پسند کے یوم آزادی کے حوالے سے تیار کئے گئے ملبوسات خریدنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

سبز ہلالی پرچم ، جھنڈیاں اور بیجز کی خریداری عروج پر پہنچ چکی ہے، گلی، محلوں، بازاروں میں قومی پر چموں، جھنڈیوں سٹیکروں اور بیجز کی فروخت بھی جاری ہے، شہر کے چھوٹے بڑے بازاروں میں خریداروں کا رش دکھائی دیتا ہے۔

شہریوں کے مطابق جشن آزادی ہم روایتی جوش و خروش سے منائیں گے، اس دن ہمارا پیارا ملک پاکستان آزاد ہوا جس کی آزادی کے لئے بہت سی قربانیاں دینا پڑیں ، شہر کے مختلف بازاروں میں قائم سٹال ہولڈرز نے مہنگائی کے حساب سے پرچموں، بینروں، بیجیز اور اسٹیکروں کی قیمتوں میں اضافہ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں خریداروں کا رش دکھائی دیتا ہے۔

جشن آزادی منانے کے لئے ہر شہری کا جوش و ولولہ دیدنی ہے، آزادی پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button