جہلم

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، تمام ادارے اس حوالے سے پیشگی اقدامات کریں تاکہ موسم گرما کی آمد پر ڈینگی کے لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، ریسکیو، محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم کی تبدیلی سے پہلے کئے گئے اقدامات آپ کو ڈینگی کے پھیلاؤ کے موسم میں بہت فائدے مند ثابت ہوں گے تمام ادارے خصوصاََ ڈینگی کنٹرول پروگرام سے متعلق اداروں کو اس حوالے سے اپنی کارکردگی میں تیزی لانا ہو گی لاروا کی افزائش کے تمام راستے بند کرنے ہوں گے اور اس سلسلہ میں تعاون نہ کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button