جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 6 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جانب سے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لڈو دانہ پر جواء کھیلنے والے 6 قمار باز گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان میں آصف، اشتیاق، نعمان، عمران، لیاقت اور صغیر شامل ہیں۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25410 روپے، 7 موبائل فونز اور لڈو بمعہ گوٹیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button