جہلم

جہلم میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت، مضر صحت دودھ شہریوں میں بیماریوں کا باعث بننے لگا

جہلم: شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری، مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ شہریوں میں بیماریوں کا باعث بننے لگا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اورگردونواح میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ، دہی کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا۔

دودھ فروش ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ مختلف دکانوں پر فروخت کرنے میں مصروف، دودھ فروش اپنی دکانوں پر اور گوالے گھروں میں ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کر رہے ہیں جو شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button