جہلم

علاقائی صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز، چوہدری عابد محمود

جہلم: علاقائی صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، منصوبہ بندی کے تحت علاقائی صحافیوں کو مسائل میں الجھایا جا رہا ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر سے علاقائی صحافیوں نے بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی صحافیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، منصوبہ بندی کے تحت علاقائی صحافیوں کو مسائل میں الجھایا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر سے علاقائی صحافیوں نے بہت ساری امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر اطلاعات بطور صحافی علاقائی صحافیوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔

اس موقع پر عبدالغفار آزاد، چوہدری دانیال عابد، عامرکیانی، اسماعیل افتخار، چوہدری عامر غفور، مرزا قدیر بیگ، مشرف جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button