جہلم

شہری احساس ذمہ داری سے کوڑا مقرر کردہ جگہوں اور کوڑا دانوں میں پھینکیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق روزانہ صبح سویرے سبزی منڈی جا کر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لے رہا ہیں تا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

بعدازاں بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ایم سی سٹاف کی فیلڈ میں حاضری اور صفائی ٹیموں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جگہ جگہ گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے سے اجتناب کریں، احساس ذمہ داری سے کوڑا مقرر کردہ جگہوں اور کوڑا دانوں میں پھینکیں اور آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button