دینہ

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی کا روڈ مارچ اتوار کو دینہ پہنچے گا

دینہ: مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی کا روڈ مارچ اتوار کو دینہ پہنچے گا، مارچ کا استقبال جماعت اسلامی کے امید وار برائے ایم پی اے ڈاکٹر قاسم اور ایم این اے کے امیدوار ضیاء اللہ شاہ بخاری کریں گے، روڈ مارچ سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کا مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف لاہور سے راولپنڈی تک جانے والا روڈ مارچ 12 فروری بروز اتوار کو دینہ پہنچے گا، روڈ مارچ سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے امید وار برائے ایم پی اے ڈاکٹر قاسم اور ایم این اے کے امیدوار ضیاء اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر قائدین کا مین چوک دینہ پر شاندار استقبال کریں گے اس سلسلے میں کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button