جہلم
جہلم شہر میں غیر منظور شدہ اور بے ترتیب بورڈز اتارنے کی مہم شروع

جہلم: شہر بھر میں غیر منظور شدہ اور بے ترتیب بورڈز اتارنے کی مہم شروع، ایک ہی طرز کے خوبصورت بورڈز لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں کہا کہ جہلم شہر کے اندر مختلف سرکاری اداروں کے بے ترتیب اور غیر منظور شدہ بورڈز کو فوری طور پر ہٹا کر نئے خوبصورت بورڈز لگائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بے ترتیب اور مختلف سائز کے جا بجا لگے بورڈز شہر کی خوبصورتی کو خراب کر رہے ہیں اس لئے یہ بورڈز فوری طور ہٹا دیں اور ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ اور خوبصورت ڈیزائن کے ایک ہی طرز کے تمام بورڈز ہر ادارے کے باہر نصب کئے جائیں جس سے شہر میں خوبصورتی اور خوشگوار تبدیلی کا احساس ہو گا۔