جلالپور شریفپنڈدادنخان

جلالپور شریف پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف اہم کارروائی، ملزم شراب سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف اہم کارروائی، ملزم شراب سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کی شراب سپلائرز کے خلاف اہم کارروائی کی گئی اور ملزم گرفتار کر لئے گئے، شراب برآمدکر لی گئی۔

جلالپور شریف پولیس نے ملزم عبدلکریم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500 لیٹر شراب برآمدکرلی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور شراب سپلائرز معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button